غریبوں کی سنی گئی،رمضان میں یوٹیلٹی سٹورزسے عوام کو ڈھائی ارب روپے کا ریلیف دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی)حماد اظہر کا جی نائن مرکز اسلام آباد میں یوٹیلٹی اسٹور پر رمضان پیکج: کی افتتاح تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے یوٹیلٹی اسٹورکو 50 ارب دیئے ہیں، پہلے 5 اشیاء پرسبسڈی دی جا رہی تھی اور اب 19 اشیاء پر ریلیف دیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ

ہم بڑی تعداد میں یوٹیلٹی اسٹورز کو بڑھا رہے ہیں، موبائل یوٹیلٹی اسٹورزبھی قائم کر رہے ہیں، ڈھائی ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کر دیا ہے لیکن ریلیف پیکیج صرف رمضان تک محدود نہیں رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز ایک آٹو میٹک ڈیجیٹل ادارہ بننے جا رہا ہے اور اس ادارے میں بھی اصلاح کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تخمینہ ہے رمضان میں 80 لاکھ سے ایک کروڑ گھرانے یوٹیلیٹی اسٹورز سے مستفید ہوں گے جب کہ قیمتوں پر کنٹرول کرنے کا نظام موجود ہے، ذخیرہ اندوزوں کے خلاف نیا قانون لا رہے ہیں جس کے تحت ذخیرہ اندوزی پر دکان کے مالک کو سزا ملے گی۔لاک ڈاؤن میں نرمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے حماد اظہر نے کہا کہ جو جو سیکٹرز کھولے جا رہے ہیں وہ باقاعدہ تحقیق کے ساتھ کھول رہے ہیں، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کاروباری طبقے کے حالات بھی بہتر کرسکیں۔حماد اظہر نے کہا کہ کھانے پینے کی اشیاء کی ترسیل پرکوئی پابندی نہیں ہے لیکن لاک ڈاؤن کے دوران ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close