لاک ڈائون میں نرمی کا فیصلہ واپس، حجام، درزی اور آٹو موبائل کی دوکانیں کھولنے پر پابندی لگ گئی

کراچی (پی این آئی)وفاق نے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان دکانوں کو کھولنے کی اجازت وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے نہیں دی، وزیراعظم کے اعلان سے تاثر اُبھرا کہ جیسے لاک ڈاؤن ختم ہوگیا، یہ تاثر غلط ہے۔ انہوں نے

اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت کسی کی جانب سے بھی حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک، الیکٹریشن کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں نے سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلٰی سندھ واضح کہہ چکے کہ لاک ڈاؤن سخت ہوگا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد تاثر ابھرا کہ شاید لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے۔ یہ تاثر غلط ہے۔تاہم وزیر اعظم کے اصرار پر کنسٹرکشن انڈسٹری اور برآمدی صنعتوں کو کھولا جا رہا ہے، اس کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائے، اس لیے سندھ حکومت نے اس کیلئے باقاعدہ ایس او پیز پربنائیں ہیں ان پر صنعتوں کو عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں سختی خوشی سے نہیں بلکہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کر رہی ہے۔ مزید برآں سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا کہ 16 اپریل کی صبح 8 بجے تک سندھ میں کل 18900 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ مثبت ٹیسٹ کی تعداد 2008 ہے جبکہ جمعرات کے 340 کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں صحتیاب افراد کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔ مرتضی وہاب نے بتایاکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا وائرس سے الحمداللہ 16 متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ کراچی (پی این آئی)وفاق نے حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ان دکانوں کو کھولنے کی اجازت وفاقی یا صوبائی حکومتوں نے نہیں دی، وزیراعظم کے اعلان سے تاثر اُبھرا کہ جیسے لاک ڈاؤن ختم ہوگیا، یہ تاثر غلط ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ حکومت اور نہ ہی وفاقی حکومت کسی کی جانب سے بھی حجام، دھوبی، درزی، پلمبر، مکینک، الیکٹریشن کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں نے سخت لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا۔ وزیراعلٰی سندھ واضح کہہ چکے کہ لاک ڈاؤن سخت ہوگا۔ وزیر اعظم کے اعلان کے بعد تاثر ابھرا کہ شاید لاک ڈاؤن ختم ہوگیا ہے۔ یہ تاثر غلط ہے۔تاہم وزیر اعظم کے اصرار پر کنسٹرکشن انڈسٹری اور برآمدی صنعتوں کو کھولا جا رہا ہے، اس کیلئے کھولنے کی اجازت دی جائے، اس لیے سندھ حکومت نے اس کیلئے باقاعدہ ایس او پیز پربنائیں ہیں ان پر صنعتوں کو عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن میں سختی خوشی سے نہیں بلکہ انسانی جانوں کو بچانے کیلئے کر رہی ہے۔ مزید برآں سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق کہا کہ 16 اپریل کی صبح 8 بجے تک سندھ میں کل 18900 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ مثبت ٹیسٹ کی تعداد 2008 ہے جبکہ جمعرات کے 340 کیسز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ سندھ میں صحتیاب افراد کی تعداد 576 ہوگئی ہے۔ مرتضی وہاب نے بتایاکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا وائرس سے الحمداللہ 16 متاثرہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close