لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ سے نا اہل کروانے کا انکشاف، پی ٹی آئی کا کون کونسا رہنماسازش میں شامل تھا؟ تہلکہ خیز تفصیلات آگئیں

لاہور (پی این آئی) صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگوں نے لندن پلان کے ذریعے جہانگیر ترین کو سپریم کورٹ سے نا اہل کرایا، اب بھی کچھ بروکرز کو اٹھا کر انہیں جہانگیر ترین اور سلیمان شہباز کے خلاف گواہی دینے کیلئے دباؤ ڈالا جارہا ہے۔نجی ٹی وی جی این این کے

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ جس وقت سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کی نا اہلی کا کیس چل رہا تھا اسی وقت لندن کے ہلٹن ہوٹل میں میٹنگ میں یہ طے پایا کہ کس طرح جہانگیر ترین کو نا اہل کرانا ہے۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ لندن کے ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ میں پی ٹی آئی کے لوگ بھی موجود تھے۔ اس میٹنگ میں ایک بہت بڑا سرمایہ کار بھی شامل تھا، یہ اتنا فراخ دل آدمی ہے کہ اس کا کوئی دوست اگر اسے یہ کہے کہ اس نے مکان بنانا ہے تو یہ سرمایہ کار 4 سے 5 کروڑ ایسے ہی دے دیتا ہے۔ ایک شخص نے 4 جگہوں سے الیکشن لڑا جس پر 25 کروڑ روپے خرچ ہوئے، یہ بھی پتا چلانے کی ضرورت ہے کہ یہ پیسے کس نے دیے۔عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا کہ ہلٹن ہوٹل کے 15 ویں فلور پر ہونے والی میٹنگ میں ایک صحافی کے ذریعے ایک ڈاکیومنٹ لیک کرائی گئی جس کی بنا پر جہانگیر ترین نا اہل ہوئے، اسی صحافی نے بعد میں یہ خبر بھی دی تھی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس وقت شوگر اور آٹا سکینڈل کا فرانزک آڈٹ جاری ہے، تحقیقاتی کمیٹیوں نے چینی کے کچھ بروکرز کو اٹھایا ہے اور ان پر دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ وہ جہانگیر ترین اور سلیمان شہباز کے خلاف گواہی دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close