اسلام آباد (پی این آئی)وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ سیاست سے بالاتر ہو کر مستحق خاندانوں میں امدادی رقوم تقسیم کی جا رہی ہیں۔ایک بیان میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملتان کے حلقہ این اے 156 اور این اے 157 میں یونین کونسل اور وارڈ کی سطح پر ٹائیگر فورس تشکیل دی ہے۔انہوں
نے بتایا کہ ابھی اس فورس میں شامل رضا کاروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، وزیرِ اعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے تحت 144 ارب کی خطیر رقم مختص کی ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا ہے کہ احساس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے میں 12000 روپے فی خاندان تقسیم کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگلےمرحلے میں ’انصاف امداد پیکیج‘ کے تحت 25 لاکھ خاندانوں کو فی کس 12000 روپے دیے جائیں گے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں