کورونا لاہور کی گلیوں میں بھٹکنے لگا، 14علاقے سیل کر دئیے گئے

لاہور (پی این آئی)کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کے دوران کراچی کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں کو بھی مکمل یا جزوی طور پر سیل کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔لاہور میں رائیونڈ، اسکندریہ کالونی اور مکھن پورہ سمیت 14 علاقوں کو کورونا وائرس کے کیسز کے باعث سیل کر دیا گیا ہے۔ڈپٹی

کمشنر لاہور کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ان علاقوں کو سیل کیا گیا، پولیس نے سیل کیے گئے علاقوں کی گلیوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے راستے بند کر دیے ہیں۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریض سامنے آنے کے بعد بیگم کوٹ، شاہدرہ، رستم پارک، گلشنِ راوی،مغل پورہ، ریلوے کالونی، ملتان روڈ کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی، رحمٰن پورہ، وحدت کالونی، چائنہ اسکیم، گجر پورہ، اسمال انڈسٹری ہاؤسنگ سوسائٹی اور ڈیفنس بی کے چند علاقے سیل کر دیئے ہیں۔لاہور کے سیل کیے جانے والے علاقوں میں ابھی تک 66 مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، لاہور بھر میں کورونا وائرس کے 402 کنفرم مریض ہیں۔پولیس نے مختلف علاقوں کی گلیوں اور سڑکوں پر قناطیں، بیریئر اور خار دار تاریں لگا کر راستے بند کر دیئے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کے کورونا ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں