دنیا میں تیز ترین شرح سے صوبہ سندھ میں کورونا کیسوں میں اضافہ، خوف و ہراس کی فضا

کراچی(پی این آئی)مراد علی شاہ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 104 یعنی 20 فیصد

مثبت آئے، یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔مراد علی شاہ نے کاہ کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال خراب ہو رہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونا ہے ، اس لاک ڈاؤن پر جب تک سختی سے عمل ہو رہا تھا تو صورتحال بہتر تھی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملیر میں لاک ڈاؤن کافی کمزور تھا جس کو آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سخت کیا جا رہا ہے۔مراد علی شاہ نے بتایا کہ اب تک کورونا سے متاثرہ 371 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 897 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 1318 متاثرین کا تعلق سندھ سے ہے اور صوبے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جو دیگر صوبوں سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں