حکومت نے مزید تین اہم ائیرپورٹس کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔۔ بڑی خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ حکومت11 تا 19 اپریل مزید تین ایئرپورٹس کھولنا چاہتی ہے، یہ ایئرپورٹس صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لے کر کھولے جائیں گے، کیونکہ اب یہ لوڈ صوبائی حکومتوں پر بھی آنا ہے،ا ن ایئرپورٹس میں پشاور، لاہور یا ملتان، اور کراچی شامل ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ 25 اپریل تک مشتبہ کیسز کی تعداد 70 ہزار تک ہوسکتی ہے۔ان کیسز میں اموات کی شرح 700 کے قریب ہوسکتی ہے۔ فی الحال کورونا کیسز کا ٹرینڈ جس طرح جاری ہے، یہ ٹرینڈ اسی کی عکاسی کررہا ہے، جو پروجیکشن کابینہ کو بتائی گئی ہے۔ اسی کو مدنظر رکھ کر حکومت منصوبہ بندی کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت اوورسیز پاکستانی 7.5 ملین ہے۔ اس وقت ہم پر ان لوگوں کادباؤ ہے کہ جو واپس آنا چاہتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں 20 ہزار سے زائد لوگ واپس آنا چاہتے ہیں۔یواے ای حکومت کا بھی پریشر ہے۔ اسی لیے دوسرے ممالک سے بھی لوگوں کا پریشر ہے۔ یکم اپریل سے گیارہ اپریل تک پی آئی اے لوگوں کو لے کر آئے گی۔ یوکے، ملائشیا، امریکا، یا دوسرے ممالک میں وزٹ ویزہ اور بزنس ویزے پر گئے ہوئے ہیں۔ ان لوگوں کو پہلی کیٹگری میں لے کر آئیں گے۔ اس آپریشن میں39 فلائٹ ہیں، 18سو زیادہ لوگ آچکے ہیں۔ باقی لوگوں کیلئے بھی ہم اپنا شیڈول بنائیں گے۔ہم ایران، سعودی عرب، یورپ سے جو لوگ آرہے ہیں، وہ بیماری کو لے کر آرہے ہیں، لیکن ظاہر ہے ان کو واپس آنا ہے، مجبوری ہے، تیسری کیٹگری کے لوگ جو دوسرے ممالک کے رہائشی ہیں، وہ وہاں پر رہیں اور اپنا علاج معالجہ کروائیں اگر وہ اس بیماری کا شکار ہیں۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے21 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت 14 اپریل کے بعد مزید لاک ڈاؤن جاری رکھنا چاہتی ہے، لاک ڈاؤن بڑھانے کی حتمی منظوری سندھ کابینہ دے گی۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح وفاقی حکومت صوبوں کیلئے تین ایئرپورٹس کھولنا چاہتی ہے، جن میں پشاور، پنجاب کیلئے لاہور یا ملتان جہاں لوگوں کو قرنطینہ کرنازیادہ بہتر ہوگا ، اور سندھ کے لوگوں کیلئے کراچی میں ایک اور فلائٹ وے کھولا جائے گا۔اب یہ لوڈ صوبائی حکومتوں پر بھی آنا ہے، اس لیے ایئرپورٹس کھولنے کا فیصلہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے کریں گے۔ یہ فیصلہ جلد ہوجائے گا۔پی آئی اے فلائٹ آپریشن میں 11اپریل سے 19اپریل تک کیلئے جو پروگرام کرنا ہے، جس کیلئے کراچی، لاہور اور پشاور پر مزیدآپریشن شروع کریں گے۔

close