وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر مملکت کو بھجوا دی؟صدر مملکت عارف علوی نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی) وزیراعظم کی جانب سے اسمبلیوں کی تحلیل کیلئے سمری بھیجے جانے کی خبریں، صدر مملکت نے وضاحت کر دی، عارف علوی کی جانب سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، عمران خان سے اس حوالے سے کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کچھ روز سے میڈیا پر ایک خبر زیر گردش ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو سمری بھیج دی ہے۔اس حوالے سے جمعرات کے روز نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے وضاحت کی، اور میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد قرار دے دیں۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ آرڈینینس اور دیگر معاملات کیلئے وزیراعظم ہاوس سے سمریاں موصول ہوتی رہتی ہیں، تاہم اسمبلیاں تحلیل کرنے کی کوئی بھی سمری انہیں موصول نہیں ہوئی۔اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان اور ان کے درمیان کوئی بات بھی نہیں ہوئی۔فیصلہ سازی کے حوالے سے وزیراعظم اور ان کے درمیان مشاورت جاری رہتی ہے۔ جو لوگ حکومت گرانے کی باتیں کرتے ہیں، وہ یاد رکھیں گے حکومت اپاہج نہیں ہے، ہم کچھ بھی کر سکتے ہیں۔ صدر مملکت نے مزید کہا ہے کہ صدارتی آرڈیننس سے حکومتی امور چلانے کی تنقید کی جاتی ہے، تاہم اگر پارلیمنٹ میں قانون سازی نہیں ہوگی تو پر مجبوری میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ہی حکومتی امور چلانا پڑتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں اس وقت ماحول ٹھیک نہیں ہے، اسی لیے قانون سازی بھی نہیں ہو پا رہی۔ پارلیمنٹ کا بنیادی مقصد قانون سازی کرنا ہے، امید ہے مستقبل میں سیاسی جماعتیں پارلیمنٹ کا ماحول بہتر بنانے پر توجہ دیں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close