مردان(پی این آئی)خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے منگاہ کو 21 روز تک سیل رکھنے کے بعد کھول دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مردان کے مطابق 18 اپریل کو کورونا سے پاکستان میں پہلی ہلاکت منگاہ میں ہوئی تھی جس کے بعد 19 اپریل کو پورا علاقہ سیل کردیا گیا تھا، اب علاقے کو
کھولا دیا گیا ہے تاہم منگاہ کے صرف دو محلے فی الحال سیل رہیں گے، ان محلوں میں متوفی اور اس کے دوست کا محلہ شامل ہے اور دونوں محلوں میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق انٹری ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل منگاہ کے اطراف سے لیےگئے 109 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے ، یقین سےکہتے ہیں منگاہ میں وائرس بہت کم ہوچکا ہے، علاقے میں جراثیم کش اسپرے کے علاوہ واک تھرو گیٹ بھی لگایا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ منگاہ میں ملک کے دیگر علاقوں کی طرح کا لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں