اسلام آباد(پی این آئی)کورونا وائرس سے نمٹنے کےلئے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز(آئی ایم ایف) آئندہ ہفتے پاکستان کو ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرے گا۔آئی ایم ایف حکام کا کہنا ہے کہ چھ ارب ڈالر کے اضافی فنڈ کی سہولت پر بھی کام جاری ہے۔ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کی پالیسیوں، اصلاحات پر عمل پیرا
ہے۔آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹلینا جارجیوا نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف بورڈ نے سی سی آرٹی کے بارے میں ریفارمز کی منظوری بھی دی ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث منفی معاشی اثرات کے پیش نظر سستے قرضے کی درخواست کی تھی جبکہ پاکستان نے آئی ایم ایف سے یہ درخواست ریپڈ فنانسنگ انسٹرومنٹ کے تحت کی ہے۔پاکستان میں آئی ایم ایف کی نمائندہ ٹریسا ڈبن نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے قرضے کی درخواست موصول ہوئی ہے جس پر کام جاری ہے۔ٹریسا ڈبن کے مطابق آئندہ ہفتے پاکستان کو زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے اور کورونا وائرس کے پیش نظر معیشت پر منفی اثرات سے نمٹے کے لیے قرضہ دیا جارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں