صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے

اسلام آباد (پی این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور پہنچیں گے۔ جہاں وہ گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات اور شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کریں گے۔تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج لاہور کے دورے پر جائیں گے۔ اس دوران وہ گورنر ہاؤس میں

گورنر پنجاب چودھری سرور سے ملاقات کریں گے اور بعد ازاں سول سیکرٹریٹ میں قائم کورونا کنٹرول روم کا معائنہ کریں گے۔صدر ڈاکٹر عارف علوی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں ٹیلی میڈیسن سینٹر کا بھی دورہ کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ شہید ونگ کمانڈر نعمان اکرم کے گھر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لئے بھی جائیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں