سندھ(پی این آئی)سندھ حکومت نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے صوبے میں 14 اپریل سے لاک ڈاؤن میں کمی کا اعلان کردیا۔ نجی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتے سے سندھ میں لاک ڈاؤن میں کچھ نرمی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ کچھ شعبوں کو بعض شرائط کے ساتھ کام
کرنے کی اجازت دی جائے گی۔صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ 14 اپریل تک لاک ڈاؤن کے معاملے پر قانون کے تحت ہی عمل کیا جائے گا۔سعید غنی نے اپیل کی کہ عوام حکومت سے تعاون کریں اور جاری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں