پنجاب میں کورونا وائرس بےقابو ہو گیا۔۔ کیسز اور اموات کی شرح میں ہوشربا اضافہ ، تشویشناک خبر آگئی

لاہور(پی این آئی) پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستا ن کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار کے قریب ہو گئی ہے جبکہ 55 افراد کورونا وائرس کاشکار ہو کر ہلاک ہو گئے ہیں۔ پاکستا ن میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد کی

تعداد پنجاب میں موجود ہے۔تازہ ترین اعداوشمار کے مطابق پنجاب میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پنجاب میں مزید 86 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 2004 ہو گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مریضوں میں 49قیدی بھی شامل ہیں اور سب سے زیادہ مریض لاہورمیں297 ہیں۔اس کے علاوہ ننکانہ13، قصور9، راولپنڈی61، جہلم30، گوجرانوالہ39، سیالکوٹ17، ناروال6، گجرات93، منڈی بہاوَالدین14، حافظ آباد6، ملتان4، وہاڑی13، فیصل آباد21، چنیوٹ6، رحیم یارخان3، سرگودھا6، میانوالی 3، بہاولنگر18، بہاولپور 3، لودھراں3، ڈی جی خان18، لیہ، شیخوپورہ، اٹک، خوشاب اور اوکاڑہ میں ایک ایک مریض ہے۔پنجاب میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 15 ہو گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق سندھ 932 اور خیبرپختونخوا میں 500 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ملک بھر میں 462 اسپتالوں میں آئی سولیشن کی سہولت موجود ہے جن میں 7295 بیڈز موجود ہیں۔ اس وقت تک 328 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں جن میں 16737 مریضوں کو رکھا گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں ملک بھر میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں رہیں ا ور ایک دوسرے سے ملنے سےگریز کریں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں