بورس جانسن کی کورونا وائرس کے سبب طبعیت ناساز, شہبازشریف کی جانب سے برطانوی وزیراعظم کے نام پیغام

اسلام آباد(پی این آئی)قائد حزب اختلاف شہبازشریف نےاپنے ایک بیان میں بورس جانسن کی کورونا وائرس کے سبب طبعیت کی ناسازی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہنا ہے کہ بورس جانسن کا آئی سی یو میں منتقل ہونا تشویشناک خبر ہے۔شہبازشریف نے کہا ہے کہ بورس جانسن کے لیے جلد صحت یابی اور نیک

تمناؤں کا پیغام دیتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ بورس جانسن جلد صحتیاب ہو کر اپنی قومی ذمہ داریوں کو پھر سنبھالیں گے۔ کورونا وائرس سے متاثر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو آئی سی یو میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق سرکاری حکام نے کی تھی۔حکام کے مطابق بورس جانسن کو کورونا وائرس کی علامات بگڑنے پر میڈیکل ٹیم کی ہدایت پر آئی سی یو منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کاعلاج جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں