پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کا خدشہ متاثرہ کپتان لاہور کے نجی اسپتال منتقل

اُتاوا(پی این آئی)کینیڈا سے وطن واپس آنے والے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے دو پائلٹس میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، دونوں متاثرہ کپتانوں کو لاہور کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق پی آئی اے کے دو پائلٹس اور عملے کے دیگر تین ارکان کا

کورونا ٹیسٹ کیے گئے تھے جن میں سے دونوں پائلٹس کا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد انہیں لاہور کے نجی اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انکی حالت بہتر ہے جبکہ منفی ٹیسٹ کے حامل عملے کے دیگر تین ارکان کو 15 دن الگ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں