کراچی (پی این آئی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ لیبرز کو 14 اپریل کے بعد صنعتیں مرحلہ وار کھولنے کے لیے ضابطہ کار بنانے کی ہدایت کردی۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں کورونا وائرس کی صورتحال اور صنعتیں کھولنے کے حوالے سے تاجروں کی تجویز پر
غور کیا گیا۔اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ صنعت کاروں نے درخواست کی ہے کہ کچھ شرائط پرصنعتوں کو مرحلہ وار کھولا جائے تاکہ وہ برآمدات کے آرڈرز پورے کرسکیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بھی فیکٹریاں کھولنا چاہتے ہیں، یہ مجبوری نہ ہوتی تو ہم صنعت کا پہیہ کبھی نہ روکتے۔مراد علی شاہ نے محکمہ لیبر،انڈسٹریز ،ہیلتھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے حکمت عملی طے کریں اور ضابطہ کار بنائیں تاکہ 14 اپریل کے بعد کاروباری سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کی جاسکیں۔وزیر اعلیٰ سندھ نے حکام کو ہدایت کی کہ آئندہ دنوں میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے شہریوں کے لیے بھی ایس او پی بنایا جائے۔اجلاس سے قبل اپنے ایک ویڈیو پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ابھی تک ہماری کچی آبادیوں اور غریب بستیوں میں یہ مرض نہيں پہنچا، اگر وہاں پھیل گيا تو ہماری صحت کی سہولیات جواب دے جائيں گی اور بہت مشکل ہوگی۔وزیر اعلیٰ نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ14 اپریل تک لاک ڈاؤن کامیاب رہا تو ہم اس وبا کو کم کرنے میں کامیاب ہوجائيں گے۔خیال رہے کہ سندھ میں کوروناوائرس سے اموات کی کل تعداد 15 ہوگئی ہے جبکہ صوبے بھر میں کورونا کے کیسز کی مجموعی تعداد 881 ہوچکی ہے۔وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے بھر میں 14 اپریل تک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کے باعث کاروباری سرگرمیاں منجمد ہوکر رہ گئی ہیں۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں