ایک ہی گھر کے 9افرادمیں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی (پی این آئی) شہر قائد میں ایک ہی خاندان میں 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔قائد آباد کے نزدیک گلستان سوسائٹی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا

کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کی ایک لڑکی برطانیہ سے شادی میں شرکت کیلئے آئی تھی ، سارا خاندان ایک ہی گھر میں رہائش پذیر تھا جس کے باعث 9 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے۔محکمہ صحت اور سکیورٹی حکام نے کورونا کی تصدیق ہونے والے خاندان کو قرنطینہ سنٹر منتقل کرکے گھر کو سیل کردیا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے اب تک مجموعی طور پر 881 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 15 افراد ایسے ہیں جن کی اس وبا نے جان لی ہے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں