اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم خیبر پختونخوا ،کشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اتوار کی رات صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا تاہم راولپنڈی ، اٹک،
چکوال، جہلم،گوجرانوالہ،سیالکوٹ اور لاہور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پیر کے روز صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا ۔ تاہم رات کے اوقا ت میں بھکر ، لیہ اور ڈی جی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔سندھ اور بلوچستان میں اتوار کی رات اور پیر کے روز موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود ہوگا۔ آزاد جموں و کشمیر میں اتوار کی رات اور پیر کے روز بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔خیبر پختونخوا میں پیر کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود ، جبکہ دیر ، سوات، کوہاٹ، پشاور، مردان ، ایبٹ آ باد، کرم ، وزیرستان اور بنوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم پنجاب کے علاقوں جوہرآباد میں 11 ، چکوال 09 ، بہاولپور (سٹی 07 ، ایئر پورٹ05) ، اٹک ، مری 03 ، ملتان اور کوٹ ادو میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔خیبر پختونخوا کے علاقوں پاراچنار میں 11 ، چیراٹ 05 ، بنوں 03 ، سیدو شریف 02 اور کاکول میں 01 ملی میٹر بارش ہوئی۔ راولاکوٹ میں07 ، گڑھی دوپٹہ 04 ، مظفرآباد 01 ، بارکھان 04 اور کوئٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں