اسلام آبادد(پی این آئی)چند روز قبل ہی حکومت کی جانب سے جزوی طور پر بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت کے بعد پروازوں کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور کینیڈا اور برطانیہ کے لیے پروازیں جا بھی چکی ہیں۔پاکستان ائیر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) نے سیفٹی ایشوز کے پیش نظر قومی ائیر لائن کے پائلٹس
کو جہاز اڑانے سے منع کر دیا۔ایسے میں پائلٹس کی تنظیم پالپا نے قومی ائیرلائن کے پائلٹس کو جہاز نہ اڑانے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے ۔پالپا نے مراسلے میں لکھا ہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، جن ممالک میں کورونا وائرس ہے وہاں پائلٹس اور کریو کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں لہذا انسانی ہمدردی کے تحت اسپیشل فلائٹس اڑانے سے انکار کیا جاتا ہے۔پائلٹس کی تنظیم پالپا کے اس مراسلے پر قومی ائیر لائن پی آئی اے نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس کو خصوصی آپریشن کے دوران جہازوں سے اترنا نہیں تھا اور پی آئی اے کی جانب سے پائلٹس کے لیے کورونا سے حفاظت کے تمام تر انتظامات بھی کیے گئے تھے۔پی آئی اے ذرائع کے مطابق اسپیشل فلائٹ آپریشن کے لیے مختلف حکومتوں سے خصوصی اجازت حاصل کی گئی تھی، صرف چند مقامات پر پائلٹس کو فائیو اسٹار ہوٹلوں میں ٹھہرایا جانا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں