بھارتی طیارے راستہ بھٹک کر پاکستانی حدود میں آ گئے پھر ۔۔۔۔

کراچی(پی این آئی)پاکستان نے امدادی سامان لے جانے والے 2 بھارتی طیاروں کی بھرپور رہنمائی کی۔ذرائع کےمطابق ایک بھارتی طیارہ ممبئی سے اور دوسرا نئی دہلی سے کورونا متاثرین کے لیے امدادی سامان جرمنی کے شہر فرینکفرٹ لے جانے کے لیے کراچی ریجن کی فضائی حدود سےگزر رہے تھے۔پاکستانی

سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ڈائریکٹ روٹ دیا جب کہ عام حالات میں کسی طیارے کو براہراست روٹ فراہم نہیں کیا جاتا۔اس دوران بوئنگ 777 اور787 طیارے کا ایرانی ائیرٹریفک کنٹرولر سےرابطہ نہیں ہو رہا تھا ایسے میں سی اے اے کے ائیرٹریفک کنٹرولر نے بھارتی طیاروں کو ایک بارپھر مدد فراہم کی۔پاکستانی ائیر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) نے ایران کے اے ٹی سی سے لینڈ لائن پررابطہ کیا اور انہیں انڈین طیاروں سےرابطہ کرنےکو کہا جس پر ایرانی اے ٹی سی نےبھارتی طیاروں کو 1ہزار کلو میٹر کا ڈائریکٹ روٹ فراہم کیا۔بعدازاں دونوں بھارتی پائلٹس نے پاکستانی ائیرٹریفک کنٹرولر کے تعاون پر شکریہ بھی ادا کیا۔واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کے 200 سے زائد ممالک پر حملہ کرچکا ہے جس میں چین سمیت امریکا، یورپی ممالک، ایران، بھارت اور پاکستان بھی شامل ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں