سندھ میں کورونا وائرس کے مزید 12مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دیدی

سندھ (پی این آئی)سندھ میں کورونا وائرس کے شکار مزید 12 مریض صحتیاب ہوگئے۔اس ضمن میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ سندھ میں کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 86 ہوگئی ہے، 4 اپریل کو سندھ میں کورونا وائرس کے 21 مریض صحیتاب ہوئے

ہیں۔انہوں نے کہا کہ الحمداللّٰہ سندھ میں سب سے زیادہ کورونا وائرس مثبت کے مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، کورونا مثبت کے شکار 12 مریضوں کے دوبارہ ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا واحد علاج سماجی میل جول میں کمی اور آئسولیشن ہے، صحت یاب ہونے والے افراد نے خود کو آئسولیشن میں رکھا جس کی وجہ سے یہ افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے عوام سے پُر زور اپیل کی ہے کہ وہ سماجی میل جول کم کردیں گھروں پر زیادہ وقت گزاریں تاکہ ہم متحد ہوکر اس عالمی وباء کا مقابلہ کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ انشاءاللّٰہ پوری قوم اپنے باہمی اتحاد اور حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اس وباء کو ختم کرینگے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں