کراچی (پی این ائی ) کراچی سمیت سندھ میں تین گھنٹے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا آغاز ہو گیا۔حکومت سندھ کی جانب سے جمعے کے روز دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک کے لیے مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کا آغاز ہو گیا ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مکمل لاک
ڈاون کے دوران نہ کوئی دکان کھلے گی اور نہ ہی ٹرانسپورٹ چلےگی۔ لاک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو نقل و حرکت کی بھی اجازت نہیں ہوگی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔یاد رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے صوبے میں 22 مارچ سے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔بعدازاں صوبائی حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن میں سختی کرتے ہوئے مساجد میں باجماعت پنجگانہ نماز اور نماز جمعہ محدود کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں