اسلام آباد (پی این آئی) کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈائون ہے۔حکومت پاکستان کی جانب سے لاک ڈاؤن کے دوران خواتین اور بچوں کو گھریلو تشدد سے بچانےکیلئے خصوصی ہیلپ لائن قائم کردی گئی ہے۔وزارت انسانی حقوق کی جانب سے جاری اعلامیےمیں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے
کہ کرفیو اور لاک ڈاؤن کی صورتحال میں بچوں اور خواتین پر گھریلو تشدد جیسے واقعات میں اضافے کا خطرہ رہتا ہے۔لاک ڈاؤن اور قرنطینہ کے دوران اگر خواتین یا کم عمر بچوں کو گھریلو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے تو اس کے سدباب کیلئے وزارت انسانی حقوق کی ایمرجنسی ہیلپ لائن 1099 پر کال کریں اور اس قسم کی کسی بھی شکایت کو درج کروائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں