کراچی(پی این آئی)ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی کورسز پر جانے والے تمام وفاقی افسران فوری طور پر واپس اپنی وزارتوں اور محکموں کو رپورٹ کرکے اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ کوورنا وائرس کے پھیلاؤ کےخطرے کے سبب اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام سینئر وفاقی افسران کے پروموشنل تربیتی کورسز دو ماہ کے لئے ملتوی
کرنے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کہتے ہیں کہ اسٹیبلمشنٹ ڈویژن ترقی کے لئے لازمی تربیتی کورسز یکم جون 2020 سے دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کرے گی۔اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے اعلیٰ سطح کے ذرائع نے بتایا کہ گریڈ 21 میں ترقی کا نیشنل مینجمنٹ جبکہ گریڈ 20 میں ترقی کا سینئر مینجمنٹ کورس ملتوی کیا گیا، گریڈ 19 میں ترقی کیلئے مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں