بنوں (پی این آئی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس اللہ تعالی کی طرف سے ایک امتحان ہے، اس وقت پوری دنیا اس وائرس کی زد میں آچکی ہے،صوبائی حکومت وائرس سے نمٹنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ،جزوی لاک ڈاون کے باعث دیہاڑی دارطبقہ متاثر ہوا لیکن
حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے، خیبر پختونخوا میں 21لاکھ خاندانوں کیلئے 32ارب روپے کا پیکج منظورکیا ہے، احساس پروگرام کے تحت ان خاندانوں کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ہم لوگوں کو بے روز گار نہیں کرنا چاہتے، اس لئے مکمل کرفیو نہیں لگا یا، لا ک ڈاؤن کا مقصد لوگوں کو بے روز گار کرنا نہیں بلکہ صحت مند معاشرے کا سوال ہے ،لاک ڈاؤن کو کامیاب کرانے کیلئے عوام سے تعاون کی اپیل کرتا ہوں، عو ام ختیاطی تدابیر خصوصا سوشل ڈیسٹینس پر عمل کریں، حکومت دکھ کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے، حکومت جو کر سکتی تھی ہم نے کیا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے 32 ارب روپے کا پیکج دیا ہے، کمی ضرور ہے لیکن میں مطمئن ہوں،طبی آلات کی کمی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں