جہانگیر ترین نے 20 ہزارمیٹرک ٹن چینی یوٹیلیٹی سٹورز کو بیچ دی، کس قیمت پر ؟

اسلام آباد(پی این آئی)مارچ کے دوسرے ہفتے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹینڈر کے بغیر جہانگیر ترین سے چینی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا لیکن اب تازہ ترین اطلاع یہ ہے کہ یوٹیلٹی اسٹور ز کارپوریشن کو تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے چینی

بیچ دی ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے جہانگیر ترین سے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی ہے۔پی ٹی آئی رہنما سے یوٹیلٹی اسٹورز نے چینی 67ہزار روپے فی میٹرک ٹن پر خریدی ہے۔اس حوالے سے اپنے بیان میں جہانگیر ترین نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو کم ترین ریٹ پر چینی دینے کا وعدہ پورا کیا۔مارچ کے دوسرے ہفتے میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹینڈر کے بغیر جہانگیر ترین سے چینی خریدنے کا فیصلہ کیا تھا جو بعد میں واپس لے لیا گیا۔یوٹیلٹی اسٹورز کے حکام نے جہانگیر ترین سے چینی خریدنے کے حوالے سے وضاحت کی تھی کہ 20 ہزار ٹن چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے سب سے کم نرخ 67 روپے کلو کی پیشکش کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں