کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں فتح قریب، پاکستا ن میں کتنے مریض صحتیاب ہو گئے؟ بڑی خوشخبری سنا دی گئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے ہیں اور آج ملک میں ایک ہی دن میں 37مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں 8، بلوچستان میں 17، سندھ میں 8 اور پنجاب میں 4مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔ آج پی کے

ایل آئی لاہور سے 3 جبکہ میو ہسپتال سے 1مریض صحتیاب ہوکر گھر چلا گیا ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کنے بتایا کہ كورونا وائرس کے 17مریضوں کو مکمل صحتیابی کےبعداسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، مریضوں کو صحت یاب ہونے پر شیخ زید اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تمام 17مریضوں کےٹیسٹ 2 بار کئےگئے دونوں بار رپورٹ منفی آئے، ملک میں کرونا کے ایک ساتھ صحتیاب ہونے والی مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 8مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے بتایا ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ پازیٹو آنے والے 15افراد میں سے 8صحتیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 15افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آئے تھے ان میں سے 8افراد صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب انکا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد1914ہوگئی جبکہ وائرس سےاموات کی تعداد26 ہے اور ، کوروناوائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد58ہوگئی تھی جن میں اب اضافہ ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ اس وقت پنجاب میں 652 ،بلوچستان میں 153 ، خیبرپختونخوا میں 221 ، سندھ میں 676 اور آزاد جموں و کشمیر میں مریض موجود ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان میں 146 کورونا مریض موجود ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا کے مطابق ملک میں اس وقت 15ہزار سے زائد مشتبہ افراد موجود ہیں جن کے ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close