وہی ہوا جس کا خدشہ تھا۔۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز، خطرے کی گھنٹی بج گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 15ہزار700 سے تجاوز کرگئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق ملک میں میں کورونا کے مشتبہ کیسز کی تعداد 15ہزار700 سے زیادہ ہے جبکہ 8606 افراد ملک بھر کے مختلف قرنطینہ سنٹرز

میں موجود ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے مزید بتایا ہے کہ ملک میں 58مریض صحت یاب ہو چکےہیں جبکہ 25افراد کورونا کی وجہ سےجاں بحق ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا ہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں 240 کیسز کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں کوروناکنفرم کیسزکی تعداد1865ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیابھرمیں8لاکھ سےزائد لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا سے38ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔معاون خصوصی برائے نے بتایا کہ پنجاب میں 618، سندھ 566، خیبر پختونخوا 195، بلوچستان 152، گلگت بلتستان 128، اسلام آباد 51 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 افراد متاثر ہیں۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتوں اور نئے کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اٹلی میں 812، اسپین میں 537، فرانس میں 418‘ امریکہ میں 271، برطانیہ میں 180، ایران میں 117، ہالینڈ میں 93، بیلجیئم میں 82، سوئٹزرلینڈ میں 48، ترکی میں 37 اور سویڈن میں 36 افراد ہلاک ہو گئے، اٹلی میں مجموعی اموات کی تعداد 11591 اور متاثرین کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کر گئی، ایک دن کے دوران دنیا بھر میں 2847 ہلاکتیں اور 44980 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، عالمی سطح پر متاثرہ مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 68370 اور ہلاکتوں کی تعداد 36912 تک پہنچ گئی، 1 لاکھ 60181 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close