کورونا وائرس، ہلاک افراد کی تدفین کے لیے قبرستان مختص کر دیے گئے

کراچی (پی این آئی) شہری حکومت نےکورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے 5 قبرستان مختص کر دیے۔ میئر کراچی وسیم اختر کی زیر صدارت کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں گورکنوں کو حفاظتی لباس دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا

گیا کہ کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تدفین کے لیے ضلع وسطی میں نارتھ کراچی کا شاہ محمد شاہ قبرستان جب کہ ضلع وسطی اور غربی کی میتوں کی تدفین سرجانی ٹاون کے قبرستان میں بھی کی جائے گی۔اس کےعلاوہ ضلع جنوبی اور غربی کی میتوں کی تدفین مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں ہوگی جب کہ کورنگی اور ملیر کی میتیں کورنگی 6 نمبر کے قبرستان میں سپردخاک کی جاسکیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ میتوں کی تدفین کے سلسلے میں گورکنوں کو حفاظتی لباس کی فراہمی کے لیے پی ڈی ایم اے سے رابطہ کیا جائے گا۔اجلاس میں ڈائریکٹر قبرستان نے بتایا کہ شہر کے مختلف قبرستانوں میں اب تک کورونا سے جاں بحق 4 افراد کی تدفین ہوئی ہے۔خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث صوبہ سندھ میں مزید 2 ہلاکتوں کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے جب کہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بھی بڑھ کر 1670 ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں