پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا کے علاقے لوئر دیر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے خاندان کے 3 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر لوئر دیر کے مطابق کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والی خاتون کے خاندان کے7 افراد کےٹیسٹ کیے تھے جس کے نتیجے میں ایک بیٹے اور 2 بیٹیوں
میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق چکدرہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان میں بھی کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق لوئردیر میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔دوسری جانب پولیس کے مطابق صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں لاک ڈاؤن اور دفعہ 144 کی خلاف ورزیوں پر کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 مقدمات درج کیے گئے ہیں اور 81 افراد گرفتار ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں