کراچی (پی این آئی) پاکستانی عوام اور سرمایہ دار کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حکومت کے ساتھ فرنٹ پر لڑ رہے ہیں، لوگوں کی جانب سے نہ صرف انفرادی طور پر فلاحی کام سرانجام دیے جارہے ہیں بلکہ حکومت کی بھی مدد کی جارہی ہے جس میں اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال بھی شامل
ہوئے ہیں۔کراچی کنگز اور اے آروائی کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ٹیسٹنگ کٹس کی ہے۔ وہ حکومت کو کورونا وائرس کیلئے 20 ہزار ٹیسٹنگ کٹس مہیا کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایسی موبائل ٹیسٹنگ کٹس بھی منگوائیں گے جن کے ذریعے لوگوں کو گاڑی سے اتارے بغیر ہی ان کا ٹیسٹ کیا جاسکے گا اور 15 سے 20 منٹ میں رپورٹ انہیں موبائل فون پر بھیج دی جائے گی۔سلمان اقبال نے کہا کہ کورونا وائرس بہت تیزی سےپھیل رہاہے، کورونا کو پھیلنےسے روکنےکیلئےسب کو گھروں میں بیٹھناچاہیے، ہمیں اس صورتحال میں ایک ہو کر وبا کا مقابلہ کرنا ہے، جو بھی مددکرناچاہتا ہے وہ حکومت سے مل کر اقدامات کرے، حکومت اپنے لیول پر صورتحال سےنمٹنے کے اقدامات کررہی ہے۔خیال رہے کہ سلمان اقبال پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے بھی مالک ہیں۔ اس سے قبل پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے طبی عملے کیلئے 50 ہزار سرجیکل ماسک عطیہ کرنے کااعلان کیا تھا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں