راولپنڈی (پی این آئی) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ملک میں پاک فوج کے دستے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیے گئے ہیں، ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز بنائے گئے، پاک فوج کے جوان وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے
مطابق ملک میں پاک فوج کے دستے آرٹیکل 245 کے تحت تعینات کیے گئے ہیں۔پاک فوج کے دستوں کی ملک بھر میں سول انتظامیہ کی معاونت جاری ہے، ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔تفتان میں 600 لوگوں کے لیے قرنطینہ سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ پاک فوج کے جوان وفاقی اور صوبائی انتظامیہ کی مدد کررہے ہیں۔ شہروں کے داخلی وخارجی راستوں پر پاک فوج کے دستے سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ تعینات ہیں۔ پنجاب کے34 اضلاع میں بھی فوج سول انتظامیہ کی مدد کیلئے تعینات ہے۔بلوچستان کے9 اضلاع میں فوج تعینات کی گئی ہے۔ اسی طرح سندھ کے29 اضلاع میں فوج، رینجرز اور پولیس کورونا سے نمٹنے کیلئے کام کررہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں