برطانوی ٹی وی کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو کورونا وائرس ہونے کی خبر کیوں چلائی گئی؟ آخرکا ر حقیقت سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے وضاحت کی ہے کہ برطانوی ٹی وی چینل نے غلطی سے وزیر اعظم عمران خان کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر چلائی۔اپنے ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ برطانوی ٹی وی کی جانب سے اپنے وزیر اعظم کے کورونا میں مبتلا ہونے کی

خبر چلائی جانی تھی لیکن انہوں نے غلطی سے وزیر اعظم عمران خان کا نام لکھ دیا۔ ’اللہ کے کرم سے خان صاحب بالکل ٹھیک ہیں اور ابھی تھوڑی دیر پہلے دفتر سے گھر گئے ہیں۔‘خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ بورس جانسن نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کورونا کے خلاف قومی جنگ کی قیادت کرتے رہیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close