پاکستان میں کوروناوائرس کس وجہ سے پھیلااور دو ہفتوں بعد کیا صورتحال ہو گی؟وزیراعظم عمران خان نے پاکستانیوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد کیسز ایران سے آئے ہیں، گارنٹی نہیں دے سکتے کہ 2 ہفتے بعد کیا ہوگا۔قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ چین سے کورونا کا ایک بھی کیس پاکستان میں نہیں آیا،

ایران والے کنٹرول نہیں کرسکتے تھے اس لیے انہوں نے لوگ بھیج دیے، ہمارے پاس بھی تافتان میں اتنے انتظامات نہیں تھے، پاکستان میں 70 فیصد کورونا کیسز ایران سے آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں کورونا ویسے نہیں پھیلا جیسے پوری دنیا میں ہوا ہے۔ کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ 2 ہفتے بعد کیا ہوگا، ہوسکتا ہے کہ یکدم کہیں سے کیسز اوپر چلے جائیں ، ہم نے اپنی تیاری پوری کی ہوئی ہے لیکن گارنٹی نہیں دے سکتے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close