کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملےکو پنجاب حکومت نے سپیشل رسک الاونس دینے کا فیصلہ کرلیا

لاہور(پی این آئی )کورونا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملے کو پنجاب حکومت نے سپیشل رسک الاونس دینے کا فیصلہ کرلیا۔کورونا وائرس سے بچاوکے لیے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں اسکریننگ کی جائے گی، جلد 3500 کے قریب قیدیوں کو رہا کردیا جائے گا، لاہور کیمپ

جیل میں 100 بستروں کا ہسپتال فوری طور پر بنایا جارہا۔انہوں ںے بتایا کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، نرسز اور کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر کام کرنے والوں کو ایک تنخواہ کے برابر سپیشل رسک الاونس دینگے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ یو ای ٹی کالا شاہ کاکو کیمپس میں 1200 بستروں کا قرنطینہ سینٹر بنایا گیا ہے، لیبز کی سہولیات کو فوری طور پر بڑھایا جارہا، کورونا آرڈیننس کو فوری نافذ العمل کیا جارہا ہے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close