تازہ ترین

سندھ کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا وزیر اعلیٰ سےکرفیو لگانے کا مطالبہ

سندھ (پی این آئی)کے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے وزیر اعلیٰ سے صوبے میں کرفیو لگانے کا مطالبہ کر دیا۔سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ سندھ حکومت لوگوں کو کورونا وائرس سے بچانا چاہتی ہے،مگر پھر بھی کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

اویس قادر شاہ نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سے گزارش کروں گا کہ مزید سخت اقدامات کریں اور صوبے میں کرفیو نافذ کریں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہری گھروں میں نہ بیٹھے تو ایک ماہ تک کرفیو لگاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت دیہاڑی دار مزدوروں کو راشن دے گی، ہم نے ٹول فری نمبر جاری کر دیا ہے۔دوسری جانب شہر قائد میں آج لاک ڈاون کا تیسرا روز ہے اور شہریوں کو گھروں میں روکنے کیلئے پولیس کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں، پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے اور سڑک پر چلنے والے رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق 4 سے5 افراد بیٹھا کر ڈرائیور رکشہ سٹرکوں پرلے آتے ہیں، ہم ایسے رکشے بند کرکے ڈرائیوروں کو سڑک کنارے بٹھاکر سزا دے رہے ہیں، تاہم کسی رکشہ ڈرائیور پر کوئی چالان نہیں کیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں