لاہور (پی این آئی) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کم از کم تین ماہ کے لیے صارفین کے بجلی اور گیس کے بلز معاف کرے جبکہ پراپرٹی مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے کرایہ
داروں کو دو ماہ کے لیے کرایہ کی چھوٹ دے دیں۔ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں غیرمعمولی تجارتی و معاشی صورتحال پیدا ہوئی ہے، کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ، ایکسپورٹ آرڈرز کینسل ہورہے ہیں جبکہ مارکیٹوں میں گاہک نہیں ہے، ایسے میں اگر حکومت انہیں یوٹیلٹی بلز میں تین ماہ کی چھوٹ دے دیتی ہے تو یہ بہت بڑا ریلیف ہوگا، انہوں نے توقع کی کہ پراپرٹی مالکان بھی جذبہ خدمت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کرایہ داروں کو کرایہ میں دو ماہ کی چھوٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میرج ہالوں کو وقتی طور پر قرطینہ میں تبدیل کردے اور بدلے میں انہیں دو سال کے لیے ٹیکسوں کی چھوٹ دے دے، اس طرح اجتماعی کوششیں کرکے اس مشکل وقت کو ٹالا جاسکتاہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ حالات کے پیش نظر لاہور چیمبر کے ممبران کو تجدید رکنیت کے لیے اضافی وقت دے دیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر لاہور (پی این آئی) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کم از کم تین ماہ کے لیے صارفین کے بجلی اور گیس کے بلز معاف کرے جبکہ پراپرٹی مالکان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے کرایہ داروں کو دو ماہ کے لیے کرایہ کی چھوٹ دے دیں۔ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ کروناوائرس کی وجہ سے ملک بھر میں غیرمعمولی تجارتی و معاشی صورتحال پیدا ہوئی ہے، کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے برابر ہیں ، ایکسپورٹ آرڈرز کینسل ہورہے ہیں جبکہ مارکیٹوں میں گاہک نہیں ہے، ایسے میں اگر حکومت انہیں یوٹیلٹی بلز میں تین ماہ کی چھوٹ دے دیتی ہے تو یہ بہت بڑا ریلیف ہوگا، انہوں نے توقع کی کہ پراپرٹی مالکان بھی جذبہ خدمت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے کرایہ داروں کو کرایہ میں دو ماہ کی چھوٹ دیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت میرج ہالوں کو وقتی طور پر قرطینہ میں تبدیل کردے اور بدلے میں انہیں دو سال کے لیے ٹیکسوں کی چھوٹ دے دے، اس طرح اجتماعی کوششیں کرکے اس مشکل وقت کو ٹالا جاسکتاہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے یہ توقع بھی ظاہر کی کہ حالات کے پیش نظر لاہور چیمبر کے ممبران کو تجدید رکنیت کے لیے اضافی وقت دے دیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں