کراچی(پی این آئی) کراچی کی معروف کاروباری شخصیت نوید لاکھانی نے ایثار کی نئی مثال قائم کرتے ہوئے حسین لاکھانی ہسپتال کو کورونا وائرس کے علاج کے لیے مختص کر دیا۔ روزنامہ جسارت کے مطابق حسین لاکھانی ہسپتال کے چیئرمین نوید لاکھانی نے بلدیہ عظمیٰ کی ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر سلمیٰ کوثر کے ہمراہ
پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے بتایا کہ 50بستروں کے حسین لاکھانی ہسپتال کو آئسولیشن وارڈ میں تبدیل کر دیا گیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔نوید لاکھانی کا کہنا تھا کہ ہسپتال میں وینٹی لیٹرز، انکیوبیٹرز اور دیگر آلات میسر ہیں۔ ہم مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں اور کوشش کریں گے کہ زیادہ سے زیادہ مریضوں کو علاج کی سہولت دے سکیں۔نوید لاکھانی نے پریس کانفرنس کے دوران کاروباری طبقے سے درخواست کی کہ وہ آگے آئیں اور ان مشکل حالات میں رضاکارانہ طور پر اپنی خدمات پیش کریں۔اس موقع پر سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی، چیئرمین حسین لاکھانی ٹرسٹ نوید لاکھانی، ایم پی اے ڈاکٹر عمران علی شاہ اور ڈائریکٹر ہیلتھ سلمیٰ کوثر نے آئسولیشن وارڈز کا دورہ بھی کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں