کورونا وائرس کے سو فیصد مریض صحتیاب ہو نے لگے موت کی شرح میں کمی آنے کا امکان، پڑوسی ملک کے دو ڈاکٹرز نے تہلکہ مچا دیا

لاہور (پی این آئی) بھارت میں دو ڈاکٹروں نے مختلف دوائیوں کے استعمال سے کورونا کا علاج ڈھونڈ لیا ہے ، ایک ہسپتال میں 10 میں سے 10 افراد صحت یاب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ کار مبشر لقمان نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت میں دو ڈاکٹر کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے میں کامیاب ہو

گئے ہیں۔ دہلی میں ستر جنگ ہسپتال میں سے 10 میں سے 10 مریض کورونا سے صحت یاب ہو گئے ہیں ڈاکٹرز یہ دوائی پوری دنیا میں کرونا کے علاج میں استعمال کرنے کی تجویز دے رہے ہیں ۔مبشر لقمان کا اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہنا تھا کہ کورونا وائر س کی ہلاکتوں کے بعد دنیا بھر سے اچھی خبریں بھی آرہی ہیں جو کہ ایک ہلاکتوں میں روک تھام کیلئے امید کی کرن پیدا کرر ہی ہیں۔کہا جا رہا ہے کہ بزرگ افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو جائے تو اس کا بچنا مشکل ہو جاتا ہے تاہم چین کی103 سالہ خاتون نے کورونا کو بھی ما ت دے دی ہے۔چین میں انفیکشن کے کیسز بہت کم ہو گئے ۔چین میں زندگیاں معمول پر آ رہی ہیں امریکہ اور ایپل نے اپنے 42 سے زائد سٹور کھولنے کا اعلان کر دیا ہے جو کہ چین میں موجود ہیں اس سے معلو م ہو تا ہے کہ چین میں حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ مبشر لقمان کا کہنا ہے کہ اس طرح کا لاک ڈاؤن پہلے کبھی نہیں ہوا ، جس کے باعث لوگ پریشانی میں مبتلا ہیں تاہم اچھی خبریں بھی موجود ہیں۔ اس لئے پر امید رہنے کی ضرورت ہے ۔ انسان کا سوشل اینیمل ہونے کے باعث لوگوں سے دور رہنا بھی مشکل ہے تاہم ہمیں وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔ ایک دوسرے کے درمیان ایک خاص فاصلہ رکھیں تاکہ دیگر افراد متاثر نہ ہو سکیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close