یوم پاکستان کے موقع پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے پیغام جاری کر دیا

لاہور(پی این آئی) مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کا دن یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی ہر خواب کی تعبیر حاصل کرنے کی صلاحیت اور عزم رکھتے ہیں قائداعظم محمد علی جناح، علامہ اقبال اور مشاہیر پاکستان، شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

قیام پاکستان کی جدوجہد میں عظیم قربانیاں دینے والے تمام گمنام شہیدوں، غازیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جدوجہد پاکستان میں حالات وواقعات کے جبر کی بھینٹ چڑھ جانے والی ماوں، بہنوں، بیٹیوں کو بھول نہیں سکتے آج ہم تاریخ کے ایک اور دوراہے پر کھڑے ہیں آج ہمیں ایک بار پھر تحریک پاکستان جیسے جذبے، واضح سوچ اور عمل کی ضرورت ہے کورونا کی صورتحال متقاضی ہے کہ آج ہم تحریک پاکستان کے جذبے کا مظاہرہ کریں کورونا کی وجہ سے اس سال یوم پاکستان نہیں منارہے انشااللہ کورونا پر قابو پانے کے بعد آئندہ سال اور بھی زیادہ جوش وجذبے سے یہ دن منائیں گے آج پھر ملک کو عظیم اتحاد، ایثار، قربانی اور مثالی نظم وضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا قیام پاکستان کے عظیم مقاصد کے حصول کے لئے معاشی آزادی وخودمختاری لازمی تقاضا ہے حالات کا چیلنج ہماری قوم نے ہمیشہ نہ صرف قبول کیا بلکہ اس میں سرخرو بھی ہوئی یوم پاکستان کا پیغام ہے کہ صحیح اور مخلص قیادت میسر آجائے تو یہ قوم ہر ہدف حاصل کرسکتی ہے اللہ تعالی شہداکے درجات بلند فرمائے اورپسماندگان کو اجرعظیم اور صبر جمیل دے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست، بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رشتہ داروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close