کراچی(پی این آئی): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں اور سوئی سدرن گیس کمپنی کو بِلوں میں رعایت کرنے کی ہدایت کر دی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بجلی فراہم کرنے والی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ جن لوگوں کا بجلی کا بل 5 ہزار روپےتک ہے ان سے اس ماہ بل نہ لیاجائے
اور اسے اگلے 10 ماہ میں قسطوں کی صورت میں وصول کیا جائے۔مراد علی شاہ نے سوئی سدرن کو ہدایت کی ہے کہا کہ جن کا سوئی گیس کا بل 2 ہزار تک ہے ان سے بھی بل بھی اس ماہ نہ لیا جائے، یہ 2 ہزار تک کا بل اگلے 10 ماہ میں قسطوں میں لیا جائے۔وزیراعلی سندھ نے سوئی سدرن اور بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کو اگلے دو ماہ میں بجلی اورگیس کا کوئی بھی کنیکشن نہ کاٹنے کی بھی ہدایت کی ہے۔علاوہ ازیں مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ گھروں اور چھوٹی دکانوں کے مالکان بھی لوگوں کوکرائے میں رعایت دیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 444 کیسز میں سے سب سے زیادہ 292 سندھ سے سامنے آئے ہیں جب کہ ملک میں جاں بحق ہونے والے 4 افراد میں سے ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔گزشتہ روز چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا تھا کہ ہمیں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ہر صورت لاک ڈاؤن کی جانب جانا ہو گا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں