پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک اور شخص جان کی بازی ہار گیا

پشاور (پی این آئی )مشیر اطلاعات خیبر پختون خواہ اجمل وزیر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ 3 تین افراد صوبے میں اس وائرس کے باعث انتقال کر گئے ہیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک شخص کا انتقال کورونا کے باعث کراچی میں بھی

ہوا جس کے بعد یوں کورونا سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے تاہم کورونا وائرس سے متعلق حکومتی پورٹل پر تعداد فی الحال تین ہی بتائی جارہی ہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےاجمل وزیر نے کہا کہ صوبے میں کورونا وائر سے متاثر ہ افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ ایک اور مریضہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کر گئیں ہیں جس کے بعد صوبے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔اجمل وزیر نے کہا کہ 23 مارچ صبح نو بجے سے سات دن تک صوبے میں بین الااضلاع پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم اس دوران مال برادر اور پرائیوٹ گاڑیوں کو استثنیٰ حاصل ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ 22 مارچ صبح 9 بجے سے 24 مارچ تک شاپنگ سینٹر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے لیکن اس دوران فروٹ ، سبزی ،دودھ دہی ، میڈیکل سٹورز اور کریانہ سٹور ز کھلے رہیں گے ۔ان کا کہناتھا کہ عوام کی جان کی حفاظت اولین ترجیح ہے ،کرونا وائرس ے بچاؤ کیلئے ایسے اقدامات ضروری ہیں ،صوبے میں کورونا وائر سے متاثر ہ افراد کی تعداد 31 ہو گئی ہے جبکہ تین مریض انتقال کر گئے ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ صوبائی حکومت اورمتعلقہ ادارے کوروناسے متعلق متحرک ہیں،خیبرپختونخواحکومت نے 1299 ڈاکٹرزکوتعینات کردیاہے، بلندعزم اورحوصلے سے کوروناکوشکست دیں گے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں