بریکنگ نیوز۔پنجاب بھر کے شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات بند،عوام دو روز گھروں سے باہر نہ نکلیں،عثمان بزدار کی اپیل

اسلام آباد(پی این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لوگوں کو آئندہ دو روز کے لیے گھروں میں رہنے کی اپیل کردی۔ لاہور میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام اگلے دو دن تک گھروں میں رہی اور اپنے اور اہلِ خانہ کو محفوظ رکھیں۔

عثمان بزدار نے بتایا کہ آج رات 9 سے منگل صبح 9 بجے تک شاپنگ مالز اور دیگر دکانیں بند کی جارہی ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب بھر میں شاپنگ مالز اور سیاحتی مقامات 2 روز تک بند رہیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیکری، دودھ کی دکانیں اور پولٹری کی دکانیں کھلی رہیں گی جبکہ میڈیکل اسٹورز، سبزی منڈی اور جنرل اسٹورز بھی کھلے رہیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ کھلی رہے گی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کے کسی مریض کی صورتحال تشویش ناک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب میں قرنطینہ سینٹڑز میں بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close