کورونا وائرس،سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کراچی میں مفت ٹیسٹ کی سہولت دستیاب

کراچی(پی این آئی)سندھ انسٹیٹوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی مفت سہولت دستیاب ہے۔ترجمان ایس آئی یو ٹی کے مطابق یہ سہولت 24 گھنٹے مفت فراہم کی جارہی ہے جب کہ اسپتال میں آئسولیشن وارڈ اور اسکریننگ کی سہولیات بھی موجود ہیں۔

سندھ حکومت کی جانب سے ایس آئی یو ٹی کو کٹس بدھ کے روز روز فراہم کی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا ایس آئی یو ٹی میں 8 ایسے مشتبہ افراد کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے جن میں وائرس کی علامات تھیں تاہم ان کے ٹیسٹ نتائج آنا باقی ہیں۔ترجمان نے مزید بتایاکہ مشتبہ افراد میں سے 2 مریض آسٹریلیا اور سنگاپور سے آئے ہوئے ہیں جب کہ باقی 6 مریضوں نے کوئی سفر نہیں کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close