کراچی(پی این آئی): نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے یکم ستمبر 2019 سے30جون 2020 کو ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی مدت بڑھادی۔تفصیلات کے مطابق نادرا نے کورونا وائرس کے خطرات کے باعث عوام کے لیے اہم فیصلہ کیا ہے، 30 جون تک ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔
نادرا سندھ کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر 2019 سے30جون 2020 کو ختم ہونے والے شناختی کارڈز کی مدت یکم جولائی تک کردی گئی ہے۔نادرا سندھ کا کہنا ہے کہ درخواست گزار شناختی کارڈ میں ترمیم کیلئے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔کورونا وائرس کے باعث نادرا ملازمین کو بائیومیٹرک حاضری لگانےسے روک دیا گیا ہے اور انہیں مینول طریقے سے حاضری لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ نادرا بلوچستان نے ہیڈآفس دو ہفتوں کے لیے بند کر دیا ہے، پابندی کی مدت میں اضافہ کو کورونا وائرس سے ہونے والی پیش رفت کے حساب سے کیا جائے گا۔
پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں