اداکارہ زارا نورعباس نے میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی شکریہ ادا کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) ٹی وی ناظرین کا پسندیدہ ڈرامہ “عہدِوفا ” اپنے اختتام کو پہنچا۔ آخری قسط نے شائقین کے دل جیت لیے توکاسٹ کیلئے بھی یہ پراجیکٹ یادیں چھوڑ گئی۔ ڈرامے میں رانی کا کردارادا کرنے والی اداکارہ زارا نورعباس نے ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران لی جانے والی چند ایسی یادگار تصاویر شیئرکیں جو

شوٹنگ سے ہٹ کربریک کے اوقات میں لی گئیں۔ اداکارہ نے ساتھی اداکاروں اور پرستاروں کا شکرگزار ہونے کے ساتھ ساتھ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی شکریہ ادا کیا انسٹا گرام پراپنی پوسٹ میں رانی نے رائٹر، پروڈیوسرکا شکریہ ادا کرتے ہوئے ساتھی اداکارعثمان خالد بٹ (شاہ زین ) کے ساتھ کام کرنے اور انہیں جاننے کو خوشگوار تجربہ قراردیا۔ خوبصورت یادوں کیلئے ہاجرہ یامین، وہاج علی خان، احمد علی اکبر اور احد رضا میر کا بھی مشکور ہوتے ہوئے زارا نے میجر جنرل آصف غفور کیلئے لکھا ” اس پراجیکٹ کے حوالے سے پیار اور سخت محنت کیلئے میجر جنرل آصف غفور کا خصوصی شکریہ، اس پراجیکٹ کی تکمیل ان کا خواب تھا۔ زارا کے علاوہ احمد علی اکبر، عثمان خالد بٹ، وہاج علی نے آئی ایس پی آر ہیڈ کوارٹرز میں لی جانے والی ایک تصویر شیئر کی جو ان کے کرداروں کے اختتام کے موقع پر بنائی گئی۔ عثمان خالد بٹ نے ڈرامے کے ڈائریکٹراور زارا نور کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک اور پوسٹ میں سیفی حسن کی صلاحیتوں کو بےانتہا سراہتے ہوئے پوچھا کہ ڈرامے کو سیکوئل کب بنے گا؟۔ ایم ڈی پروڈکشنز اور آئی ایس پی آر کے اشتراک سے بنائے جانے والے اس ڈرامہ سیریل کی کہانی مصطفیٰ آفریدی نے تحریر کی جبکہ ہدایات سیفی حسن کی تھیں۔ کاسٹ میں عثمان خالد بٹ، احد رضا میر، وہاج علی اور احمد علی اکبر کے علاوہ زارا نور عباس، علیزے شاہ، ہاجرہ یامین ، ونیزہ احمد اور دیگرشامل تھے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close