کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئےکیا کرناہوگا ؟وزیراعظم نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں کسی بھی ملک کی حکومت کرونا وائرس سے اکیلے مقابلہ نہیں کر سکتی بلکہ عوام کے ساتھ مل کر اس کا مقابلہ کیا جا رہا ہے ،چین نے بھی اپنی عوام کے ساتھ مل کر کرونا وائرس کا مقابلہ کیا جس کے نتیجے میں اب چین میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی

آرہی ہے ۔قوم سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے عوام کو پانچ چیزوں کا خیال رکھناہے ،بڑے اجتماعات پر جانے سے گریز کریں ،40سے زائد لوگوں کے اجتماع میں نہ جائیں ۔بند کمروں میں زیادہ لوگ جمع نہ ہوں ،ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے سے گریز کریں کیونکہ کرونا وائرس سب سے زیادہ تیزی سے ہاتھ ملانے سے پھیلتا ہے ۔بیرون ملک سے آنے والے لوگ گھروں میں رہیں اور اپنے آپ کو دیکھیں کہ وائرس ہے یا نہیں ۔اگر کسی کو نزلہ کھانسی ہے تو فوری طورپر کرونا ٹیسٹ نہ کرائیں کیونکہ اس سے کرونا کٹس ختم ہو سکتی ہیں ،گھبرانا نہیں ہیں ،زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close