بلیک میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائیزر فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشن

اسلام آباد(پی این آئی)مصیبت میں منافع، پولیس کا بلیک میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائیزر فروخت کرنے والوں کے خلاف ایکشنمہنگے داموں ہینڈ سینیٹائیزر فروخت کرنے والے دو دکان دار گرفتار۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی شدت کے باعث ایک طرف جہاں لوگ ماسک اور صفائی کی دوسری چیزیں مفت تقسیم کر

رہے ہے۔ وہیں کچھ لوگ مثبت کی اس گھڑی میں زیادہ منافع کمانے کے چکروں میں ہم وطنوں کو لوٹ رہے ہیں۔کراچی میں پولیس نے مہنگے داموں ہینڈ سینیٹائیزر فروخت کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ایس پی کلفٹن عمران احمد کے مطابق درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 6 بڑا بخاری میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دکان پر چھاپہ مار کر مہنگے داموں سینیٹائزر فروخت کرنے والے دکاندار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سرکاری مدعیت میں مقدمہ الزام نمبر 148/20 درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا۔علاہ ازیں بوٹ بیسن پولیس نے بھی کلفٹن بلاک فور میں کارروائی کرتے ہوئے ایک مارٹ سے زائد قیمت پر فروخت کرنے والے دکان دار کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 132/20 درج کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں دکان داروں کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔یاد رہے کہ کرونا کی شدت کی وجہ سے ملک بھر میں ماسک اور ہینڈ سینیٹائیزرز کی قلت پیدا ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close