کرونا وائرس کا خوف، پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز نے بھی بڑا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان سپورٹس کمپلیکس اور کوچز سنٹرز میں تمام سہولیات 15 اپریل تک بند کردی ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کی ڈائریکٹر جنرل آمنہ عمران خان نےمیڈیا کو بتایاکہ حکومت کی ہدایت پرپاکستان سپورٹس بورڈ نے کرونا وائرس کے باعث پاکستان

سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد اور صوبائی کوچنگ سنٹرز تمام سہولیات کو 15 اپریل تک بند کردیاہےاور تمام مردوں اور خواتین کے ہوسٹلوں کو بھی خالی کروا لیا ہے، سوئمنگ، جم، فٹ بال اور ہاکی کے علاوہ دیگر دوسری کھیلوں کی بھی سرگرمیاں کو بھی روک دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ صوبائی کوچنگ سنٹر اور انچارج صاحبان کوہدایات کی ہیں کہ وہ حکومت کے فیصلے پر سختی سے عمل کیا جائے، اس کے علاوہ آمنہ عمران خان نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں جاری ایونٹس کو بھی فوری طور پر روک دیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جناح ہوسٹل، علامہ اقبال ہوسٹل اور فاطمہ جناح ویمن ہوسٹل کو فوری طور پر خالی کروا کر ان میں صفائی اور سپر کا کام تیزی سے شروع کردیا ہے تاکہ کرونا وائرس سے بچا جا سکے۔

پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں