جب پوری قوم کو کورونا وائرس کا سامنا ہے تو حکومت۔۔۔ پیپلز پارٹی نے حکومت پر سنگین الزام عائد کر دیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ نے کہا ہے کہ جب پوری قوم کو کورونا وائرس پھیلنے کے بدترین خطرے کا سامنا ہے تو بنی گالہ گینگ نے دو کروڑ ماسک بیرون ملک سمگل کردئیے ہیں . تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں رکن صوبائی اسمبلی اور پیپلز پارٹی

پنجاب کے ترجمان سید حسن مرتضیٰ نے الزام لگایا کہ چینی، آٹا مافیا کے بعد اب سمگلنگ مافیا سرگرم ہے، اور نیازی حکومت ان کی سہولت کار ہے، نیازی حکومت کی طرف سے پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس وبائی بیماری کی موجودگی کے باوجود اور سرحدوں پر موثر اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہے .نہوں نے کہا کہ حکومت کو ینگ فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے اس الزام کا جواب دینا چاہئے کہ وفاقی وزیر ڈاکٹر ظفر مرزا نے ڈی آر پی کے ڈپٹی ڈائریکٹر غضنفر علی کی ملی بھگت سے ماسک سمگل کیا،جب پاکستان مہلک کورونا وائرس کے خطرے سے دوچار ہے ، اس کے برعکس بنی گالہ گینگ اس سے فائدہ اٹھا رہا ہے ، مافیا جنہوں نے عمران نیازی پر سرمایہ کاری کی وہ اب پیسہ بنا رہے ہیں.سید حسن مرتضیٰ نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ دو کروڑ ماسک سمگل کرنے کے بعد علیمہ باجی کے لئے نئی سلائی مشینیں خریدی جارہی ہیں. انہوں نے الزام عائد کیا کہ گینگ آف بنی گالہ اب چینی ، آٹے اور ادویہ میں زبردست منافع کے بعد کورونا کے ذریعہ پیسہ کما رہے ہیں.انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم کورونا وائرس جیسے معاملات پر سیاست نہیں کریں گے ، لیکن منتخب حکومت کی نااہلی ، بدعنوانی اور اسمگلنگ کو برداشت نہیں کریں گے.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان نیوز انٹرنیشنل (پی این آئی) قابل اعتبار خبروں کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو 23 مارچ 2018 کو برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں قائم کیا گیا، تھوڑے عرصے میں پی این آئی نے دنیا بھر میں اردو پڑہنے، لکھنے اور بولنے والے قارئین میں اپنی جگہ بنا لی، پی این آئی کا انتظام اردو صحافت کے سینئر صحافیوں کے ہاتھ میں ہے، ان کے ساتھ ایک پروفیشنل اور محنتی ٹیم ہے جو 24 گھنٹے آپ کو باخبر رکھنے کے لیے متحرک رہتی ہے، پی این آئی کا موٹو درست اور بروقت اور جامع خبر ہے، پی این آئی کے قارئین کے لیے خبریں، تصاویر اور ویڈیوز انتہائی احتیاط کے ساتھ منتخب کی جاتی ہیں، خبروں کے متن میں ایسے الفاظ کے استعمال سے اجتناب برتا جاتا ہے جو نا مناسب ہوں اور جو آپ کی طبیعت پر گراں گذریں، پی این آئی کا مقصد آپ تک ہر واقعہ کی خبر پہنچانا، اس کے پیش منظر اور پس منظر سے بر وقت آگاہ کرنا اور پھر اس کے فالو اپ پر نظر رکھنا ہے تا کہ آپ کو حالات حاضرہ سے صرف آگاہی نہیں بلکہ مکمل آگاہی حاصل ہو، آپ بھی پی این آئی کا دست و بازو بنیں، اس کا پیج لائیک کریں، اس کی خبریں، تصویریں اپنے دوستوں اور رابطہ کاروں میں شیئر کریں، اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو، ایڈیٹر

close